لندن: بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر و گلوکار نک جونس کا کہناہے انہوں نے اولاد کے بارے میں سوچ بچار شروع کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نک جونس کا کہنا تھا کہ بالکل یہ یقینی طور پر ایک ایسا عمل ہے جس کے ہم دونوں منتظر ہیں اور یہ تب ہوگا جب ہم دونوں اس حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم گزشتہ 2 سالوں کے دوران کئی مرتبہ پریانکا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔مگر وہ جھوٹ ثابت ہوئیں۔
غیرملکی میڈیا کی جانب سے جب پریانکا چوپڑا سے بچوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھاتو انہوں نے کہا تھا کہ کرکٹ ٹیم بنانے کا ارادہ ہے۔