بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنی بیٹی ”مالتی میری“ کے ہمراہ لاس اینجلس میں سڑک پر واک کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی ”مالتی میری“ کو گود میں اُٹھائے خوشگوار موڈ میں چہل قدمی کررہی ہیں۔
پریانکاکے مداحوں نے ان کی خوبصورت تصاویر سامنے آنے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا کے ایک ہاتھ میں پانی کا گلاس ہے، جبکہ دوسری ہاتھ میں انہوں نے اپنی بیٹی کو اُٹھایا ہوا ہے۔
بیٹی کے ہمراہ تصاویر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں ان کی خوب تعریفیں کی گئیں،اس موقع پر ان کے شوہر نک جونس پریانکا کے ہمراہ موجود نہیں تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








