پریانکا چوپڑا کی ڈرامہ سیریز ’سیٹاڈل‘ اپریل میں ریلیز ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی امریکی ڈرامہ سیریز ’سیٹاڈل‘ 28 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

اسکائی از پنک نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیریز کی کچھ تصاویر شیئر کیں، پہلی تصویر میں پریانکا چوپڑا کو سرخ لباس میں پستول اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پوسٹ میں سیریز سے متعلق دیگر تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک میں پریانکا چوپڑا کو سیریز کے کردار رچرڈ کے ساتھ ایک مشن پر دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی کونسے ڈرامے زیادہ شوق سے دیکھ رہے ہیں؟

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ سیریز سیٹاڈل کے پہلے ٹیزر کو دیکھیئے۔

سیریز میں بھارتی اور ہالی ووڈ اداکار نظر آئینگے، روسوبرادرز کے تعاون سے اس پراجیکٹ کی قیادت پریانکا چوپڑا اور جی اوٹی اسٹار رچرڈ میڈن کررہے ہیں۔

سیٹاڈل کو ایک سائنس فکشن ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز کے طور پر بیان کیا گیا ہے جسے پیٹرک موران اور روسو برادران نے ایمیزون پرائم ویڈیو کے لیے تخلیق کیا ہے۔ جاسوسی سیریز میں مبینہ طور پر پریانکا چوپڑا سیٹاڈل ایجنٹ نادیہ سنگھ اور رچرڈ میڈن سیٹاڈل ایجنٹ میسن کین کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Related Posts