کراچی: معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، معروف عالم دین کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
مفتی نعیم جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے ، ان کا شمار پائے کے علما ئے کرام میں ہوتا تھا ،ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، گورنر سندھ عمران اسماعیل و دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔