اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے بین الاقوامی سطح کی مشاورتی کمپنیوں سے پیشکش بھی طلب کرلی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کا ماسٹر پلان 1960 میں ترتیب دیا گیا تھا، اب 60 سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد اس ماسٹر پلان پرنظرثانی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ماسٹر پلان کو جدید اور نئی ضروریات کے تحت بنایا جاسکے۔
اس حوالے سے وفاقی کابینہ کی جانب سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سی ڈی اے نے بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں سے پیشکش طلب کی ہے۔
سی ڈی اے نے پلاننگ کمیشن کی مشاورت سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصول وضوابط کو حتمی شکل دی، کنسلٹنٹ کی تقرری کیلئے پی سی ٹو کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔