سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی پر احتجاج، ہنگاموں میں متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی پر احتجاج، ہنگاموں میں متعدد افراد زخمی
سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی پر احتجاج، ہنگاموں میں متعدد افراد زخمی

اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ قرآنِ پاک کی بے حرمتی ایک انتہا پسند تنظیم نے کی۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن میں مسلم مخالف انتہا پسند تنظیم نے قرآنِ پاک کے نسخوں کو جلایا جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ سویڈن کے مختلف شہروں میں بھرپور مظاہرے اور ہنگامے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 14افراد گرفتار

سویڈن میں دائیں بازو کی مسلم مخالف تنظیم نے ایک مہم شروع کررکھی ہے جس میں قرآنِ پاک کے نسخے جلائے جاتے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں گھناؤنی مہم کے خلاف شدید مظاہرے، نعرے بازی اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 4 روز سے مختلف مظاہروں کے دوران سراپا احتجاج مسلمانوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا۔ اب تک 30 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآنِ پاک کی بے حرمتی اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، دُنیا کس طرف جا رہی ہے؟

دوسری جانب عراق اور ایران نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر اپنا اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی تاہم یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا واقعہ نہیں۔

آج سے 2 سال قبل 2020ء میں سویڈن اور ناروے میں قرآنِ پاک کو جلایا گیا اور فرانسیسی میگزین میں حضورِ اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کیے گئے جس سے ہر مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے۔

نبئ اکرم ﷺ کی گستاخی اور قرآنِ پاک کی بے حرمتی ایسے جرائم ہیں جن کی شریعتِ اسلامی میں سزا موت ہے لیکن سویڈن، ناروے اور فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک میں اسلام دشمنی کو آزادئ اظہارِ رائے کا نام دیا جاتا رہا۔

Related Posts