بنگلا دیش کے نامور اداکار شانتو خان اور ان کے والد و پروڈکشن ہاؤس کے مالک معروف پروڈیوسر و ہدایتکار سلیم خان کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کے والد ہنگامہ آرائی کی زد میں آگئے اور اس دوران مشتعل ہجوم نے انہیں تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ادا کار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔
بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس افسوس ناک خبر پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








