وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی بجٹ پیر کو پیش کیے جانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت پیر کو آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ پنجاب بجٹ کے اعدادوشمار آج وفاقی بجٹ کی تفصیلات سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے قومی اسمبلی میں 76 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کرے گی جس میں 34 کھرب روپے کا خسارہ بھی شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بجٹ کی منظوری کیلئے جاری ہے جس میں ٹیکسز، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








