پی ایس ایل 10 کے کمنٹری پینل، پرینٹرز کی فہرست جاری، کون کون شامل؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پینل میں عالمی ستارے بھی شامل، فوٹو ٹریبیون

پاکستان سپر لیگ 2025 (پی ایس ایل 10) کے کمنٹری پینل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مکمل اردو کمنٹری بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق اس بار کمنٹری پینل میں عالمی شہرت یافتہ سابق کھلاڑی اور معروف تجزیہ کار شامل ہوں گے، جس سے کوریج کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

عالمی ستاروں کی شمولیت

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک پہلی بار کمنٹری کا حصہ بن رہے ہیں، جبکہ مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی اور ہیزمین بھی پینل میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ مارٹن گپٹل، اطہر علی خان اور لیزا اسٹالکر بھی کمنٹری میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کی واپسی

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل کے ساتھ ساتھ بازید خان، سکندر بخت اور عروج ممتاز بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ وسیم اکرم کا پی ایس ایل کمنٹری ڈیبیو ہو گا، جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔

اردو کمنٹری کی مکمل ٹیم

پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ اردو پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں، جو ناظرین کو قومی زبان میں بھرپور تجزیے اور دلچسپ لمحے فراہم کریں گے۔

پریزینٹرز کی فہرست

میچز کے دوران ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزینٹنگ کے فرائض سرانجام دیں گی، جو کرکٹ فینز کو میچ سے جڑی خصوصی جھلکیاں، انٹرویوز اور تجزیات فراہم کریں گی۔

Related Posts