پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن کل سے تماشائیوں اور افتتاحی تقریب کے بغیر لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز صرف کراچی اور لاہور میں منعقد ہوں گے۔
پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا، تاہم کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی مجموعی طور پر 39 روز میں 44 میچوں کی میزبانی کریں گے۔ دونوں شہروں میں 22، 22 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے 6 اپریل تک 14 میچز لاہور میں ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 اپریل سے 19 اپریل تک 15 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
اس کے بعد 21 سے 26 اپریل کے دوران لاہور اور کراچی میں مزید میچز ہوں گے، جس میں لاہور میں 5 اور کراچی میں 6 میچز شامل ہیں۔
کوالیفائیر میچ 28 اپریل کو کراچی میں ہوگا، پہلا ایلمنیٹر 29 اپریل اور دوسرا ایلمنیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 3 مئی کو لاہور میں ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








