پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کے 24ویں میچ کے دوران آج شہرِ لاہور میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج لاہور کے ہوم گراؤنڈ پر قذافی اسٹیڈیم میں رات 7 بجے کے وقت ٹکرائیں گی۔
اس سے قبل لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سپر لیگ میں تیسری فتح اپنے نام کی جبکہ لاہور قلندرز نے اب تک لیگ کے 7 میچز کھیلے ہیں۔
لاہور قلندرز کو بین ڈک نے سہارا دیا اور کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے 99 شاندار رنز اسکور کیے جس میں 12 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران بین ڈک کو ان کے 99 شاندار رنز اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں مین آف میچ قرار دیا گیا۔
دوسری جانب پشاور زلمی کی پوزیشن لاہور قلندرز کے مقابلے میں سپر لیگ میں مستحکم نظر آتی ہے۔ اب تک پشاور زلمی نے 8 میچز کھیل کر 4 جیتے، 3 ہارے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ان کا میچ ڈرا ہوا۔
قلندرز کے مقابلے میں پشاور زلمی کو صرف ایک فتح درکار ہے جس کے بعد وہ ملتان سلطانز کے بعد ٹورنامنٹ میں کھیل برقرار رکھنے والی دوسری اہم ٹیم بن جائے گی جسے فائنل تک جانے کا چانس میسر آسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
دو روز قبل لاہور قلندر کے بین ڈک کے جارحانہ 99 اور کپتان سہیل اخترکے 68 رنز کی بدولت لاہور نے کراچی سے فتح چھین لی۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








