پی ایس ایل6، خصوصی طیاروں سے 235افراد ابوظہبی جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل6، خصوصی طیاروں سے 235افراد ابوظہبی جائیں گے
پی ایس ایل6، خصوصی طیاروں سے 235افراد ابوظہبی جائیں گے

لاہور:پاکستان سپر لیگ 6(پی ایس ایل)چھ کیلئے لاہور اور کراچی سے خصوصی طیاروں سے تقریباً 235 افراد ابوظہبی جائیں گے۔

واضح رہے کہ سخت پروٹوکولز کے مطابق ابوظبی میں تین بائیو سیکور ببل بنائے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق لاہور اور کراچی سے جانے والے افراد کو متحدہ عرب امارات کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

تمام افراد کے منگل کو دوسرے کوویڈ-19 ٹیسٹ بھی مکمل کرلیے گئے۔ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ہی خصوصی پروازوں پر نشست ملے گی، لاہور سے 168 جبکہ کراچی سے تقریباً 65 افراد ابوظبی جارہے ہیں۔ابوظبی جانے والوں میں مجموعی افراد کی تعداد 235 ہے۔

پی سی بی کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے براڈکاسٹرز کو ویزے دینے کا عمل جاری ہے، تاہم ان کے ویزوں کا عمل مکمل ہونے پر شیڈول جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوران برطانوی کمپنی نے تین بائیو سیکور ببل بنائے ہیں تمام افراد کو اپنے مخصوص بائیو سیکیور ببل میں ہر وقت رہنا ہو گا۔

بائیو سیکیور ببل میں ہر فرد کو سختی سے پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا، ایک ڈیوائس کی مدد سے ہر فرد کی نقل و حرکت کو مانیٹر بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کررہا،نہ ہی آئی پی ایل کھیلنے جارہا ہوں، محمد عامر

Related Posts