پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت
پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2021 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس اسلام آباد کے شاداب خان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم ملتان سلطانز کو 140 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم وکٹ کے مطابق اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے اور حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کا فاتحاںہ آغاز، پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست

Related Posts