پی ایس ایل 7 : آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ، شائقین اعصاب شکن ٹاکرے کیلئے بے قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

PSL 7: Karachi Kings to take on Peshawar Zalmi in Karachi today

کراچی :پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور پشاورزلمی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیم شام 7 بجے ایکشن میں دکھائی دینگی، شائقین اعصاب شکن ٹاکرے کیلئے بے قرارہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی کامیابی کے حوالے سے دعوے بھی کئے جارہے ہیں۔

اس قبل گزشتہ روزنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگ کے آغاز سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلی اور کوئٹہ کے بالرز کی ایک نہ چلنے دی، صرف 4 اوورز کے اندر ہی اوپنرر پال اسٹرلنگ اور ایلیکس ہیلز نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔

مزید پڑھیں:بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، محمد حسنین پر کرکٹ کے دروازے بند،پی ایس ایل سے بھی آؤٹ

اسلام آباد نے 3 وکٹیں گرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر رنز کی بوچھاڑ کردی، کولن منرو اور اعظم خان کے درمیان 97 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔اسلام آباد کے اعظم خان 35گیندوں پر 65 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل کے اب تک کے سب سے بڑے اسکور 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈکے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 186 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنر احسان علی 50 اور آل راؤنڈر محمد نواز47 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیمز فولکنر نے 30،کپتان سرفراز نے 11 رنز بنائے۔

Related Posts