پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی
پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

محمد رضوان کی قیادت میں سلطانز نے آخری اوور میں 207 رنز کا تعاقب کیا،جب خوشدل شاہ نے پہلی چار گیندوں پر 18 رنز بنا کر کھیل کا اختتام کیا۔ کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے شاندار نصف سنچریاں بنا کر اس کی بنیاد پہلے ہی رکھ دی تھی۔

انہوں نے 150 رنز اچھا آغاز فراہم کیا، راشد خان نے شان مسعود کو آؤٹ کرکے رنز روکنے کی کوشش کی،انہوں نے 83رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ مین آف دی میچ بھی ثابت ہوئے۔

قلندرز کے کپتان شاہین نے رضوان کو چھکا لگانے کے بعد آؤٹ کیا۔ صہیب مقصود تعاقب مکمل کرنے کے لیے تیار دکھائی دے رہے تھے لیکن کہانی میں ایک موڑ آگیا کیونکہ سلطانز نے 19ویں اوور میں صہیب کو شاہین کے ہاتھوں گنوا دیا، تاہم خوشدل نے حارث کی گیند پر تین چوکے اور ایک چھکا لگایا اور کھیل کو آسانی سے ختم کردیا۔

قلندر کی اننگز

فخر زمان کی زبردست بلے بازی نے قلندرز کو بورڈ پر ایک شاندار سکور بنانے میں مدد کی۔ ٹاس ہارنے کے بعد شاہین کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن اس فیصلے کا نتیجہ نکلا، اور قلندرز چار وکٹوں کے نقصان پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا اسکور 206 بنانے میں کامیاب رہے۔

فخر زمان نے 35 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے 31 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی تھی اور لگاتار دو میچ جیتنے کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ادھر لاہور قلندرز سیزن کا اپنا پہلا میچ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کھیل رہی تھی۔

Related Posts