کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کا ساتویں ایڈیشن سے تین روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تجربہ کار وکٹ کیپر کامران اکمل اور فاسٹ بولر ارشد اقبال بالترتیب 21 اور 22 جنوری کو کوویڈ 19 میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر عماد بٹ کو مذکورہ کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کے طور پر زلمی میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
زلمی اپنا پہلا میچ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔ وہاب ریاض کی قیادت میں ٹیم نے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے پہلے تربیتی سیشن میں بھی شرکت کی۔
ایک بیان کے مطابق، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی سی او) سلمان نصیر، جو پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا کہ جمعرات سے اب تک 250 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے اور صرف آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں تین کھلاڑی اور پانچ معاون عملے کے ارکان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2022ء کا آفیشل ترانہ ”آگے دیکھ“ جاری کردیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








