کراچی: پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جانے والے نویں میچ میں پی ایس ایل 8 میں پہلی بار مد مقابل ہیں، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
ٹاس جیتنے کے بعد بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیو فیکٹر سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:محمد عامر گروئن انجری کا شکار، ملتان سلطان کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ سرفراز الیون نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرایا تھا،ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ کھیل چکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








