کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان کا میچ، پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان کا میچ، پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا
کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان کا میچ، پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) 7 کے پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج کیا جائے گا جس کیلئے کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان کی ٹیمیں آمنے سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے کراچی کنگز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جبکہ شام ساڑھے 7 بجے ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائٹیڈ سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں میچز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 9 میچز میں سے 8 جیت کر 16پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس نے اپنے آخری 5 میچز میں سے 4 میں فتح اپنے نام کی جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز نے 9 میں سے 6 میچز جیت کر 12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

قلندرز نے اپنے آخری 5 میچز میں سے 3 جیتے۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم پشاور زلمی نے اپنے 9 میچز میں سے 5 جیت کر 10 پوائنٹس حاصل کیے جس کے آخری 5 میچزمیں سے 3 میں فتح پشاور زلمی کی ہوئی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے 9 میچز کھیلے، 4 جیتے، 8 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے آخری 5 میچز میں سے 2 جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 میچزمیں سے 3 جبکہ آخری 5 میں سے 2 جیتے جو ٹیبل پر 5ویں اور آخری نمبر پر ہے۔ 

Related Posts