زہریلی گیس کا معاملہ: پی ایس او نے کیماڑی میں اپنا اسٹوریج ٹرمینل بند کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

PSO REPORTS STAGGERING PROFITS FOR 9MFY21

کراچی: کیماڑی کے علاقے میں   زہریلی گیس پھیلنے کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کیماڑی میں اپنا اسٹوریج  ٹرمینل بند کردیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق اسٹوریج ٹرمینل عارضی طور پر بند کیا گیا جس کا مقصد عملے کی صحت کی حفاظت ہے۔

کمپنی حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس عارضی عمل سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ پی ایس او کراچی سمیت ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

پی ایس او حکام نے بتایا کہ کمپنی کے 23 میں سے 22 آئل ٹرمینل مکمل طور پر فعال ہیں۔ ملک بھر میں پی ایس او کے تمام مقامات پر پٹرولیم مصنوعات مطلوبہ مقدار میں دستیاب ہیں۔

حکام کے مطابق کراچی شہر اور مضافات میں پی ایس او کا سب سے بڑا ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل سپلائی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ کیماڑی ٹرمینل کھولنے کا فیصلہ  سینئر انتظامیہ حفظانِ صحت کے مطابق کرے گی۔ 

Related Posts