پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ، وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، ادارے کی وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق مختلف ادارے پاکستان اسٹیٹ آئل کے 308 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔پاور کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کے لئے پی ایس او سے 212 ارب روپے کی پیٹرولیم مصنوعات تو خریدیں مگر ادائیگیاں نہیں کیں۔

متعلقہ خبر :حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

سوئی نادرن گیس کمپنی نے 77 ارب روپے کی ایل این جی خریدی مگر رقم کا بندوبست تاحال نہیں کیا جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے بھی پی ایس او کی 19 ارب روپے کی مقروض ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت گردشی قرضوں سے مستقل چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدام نہیں لے رہی، یہی وجہ ہے کہ گردشی قرضوں کا مسئلہ بار بار سر اٹھا رہا ہے۔

Related Posts