کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تاہم200پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس43700پوائنٹس سے بڑھ کر73900پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ60.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا،بین الاقوامی کوئلے کی قیمتوں میں بڑی کمی کی وجہ سے سیمنٹ کا شعبہ گرین زون میں رہا۔
مرکزی بورڈ کی سرگرمیاں سست رہی کیونکہ سرمایہ کار سیاسی افرا تفری سے محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں تاہم آخری تجارتی سیشن میں ٹیکنالوجی،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 255.87پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43719.82پوائنٹس سے بڑھ کر43975.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 96.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 16922.38پوائنٹس سے بڑھ کر17018.56پوائنٹس پر جا پہنچا۔
کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 29939.70پوائنٹس سے بڑھ کر29996.69پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 11ارب10کروڑ55لاکھ96ہزار576روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب27ارب15کروڑ87لاکھ73ہزار694روپے سے بڑھ کر74کھرب38ارب26کروڑ43لاکھ70ہزار270روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو5ارب روپے مالیت کے23کروڑ65لاکھ6ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو4ارب روپے مالیت کے 18کروڑ90لاکھ41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: سیاسی کشمکش نے سارے ملک میں غیر یقینی پیدا کر دی ہے، میاں زاہد حسین
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








