اسٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی کمی، مارکیٹ 34000 کی سطح پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی کمی، مارکیٹ 34000 کی سطح پر آگئی
اسٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی کمی، مارکیٹ 34000 کی سطح پر آگئی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار آغاز سے ہی مندی اور کساد بازاری کا شکار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 34000 کی سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2 ہزار 27 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مجموعی طور پر 2 ہزار 27 اعشاریہ 6 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 24 ہزار 33 اعشاریہ 27 پوائنٹس کی سطح پر آگئی جبکہ مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ 5 اعشاریہ 6 فیصد گر گئی۔

یاد رہے کہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے شدیدمندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی‘اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔

پورے ہفتے مختلف کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے‘سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 360ارب سے زائد کا نقصان

Related Posts