اسٹاک مارکیٹ میں 151پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 151.25 پوائنٹس کی مندی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 151.25 پوائنٹس کی مندی

کراچی:آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 151.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45612.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.33 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار 937 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تیس ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آنے لگی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 15 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 176 روپے 07 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گر رہا ہے،میاں زاہد حسین

واضح رہے کہ 29دسمبر2021 کو ڈالر 178روپے 54 پیسے پر پہنچ گیا تھا، تاہم بعد میں اس کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Related Posts