اسٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 33 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران ملے جلے رجحان کا سامنا رہا، آج سیشن کے بعد 33.08 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ روز 42903.65 پوائنٹس کے مقابلے 42936.73 پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 177,297,274 حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے 153,126,848 حصص کے مقابلے میں گزشتہ روز 5.861 ارب روپے کے مقابلے میں 6.053 ارب روپے رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 340 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 136 میں اضافہ اور 174 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

رفحان مکئی کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 434.99 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 10085 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر سفائر فائبر رہا جس کی فی حصص قیمت میں 49 روپے اضافے کے ساتھ 1199 روپے ہو گیا۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں اضافہ

نیسلے پاکستان میں سب سے زیادہ 76 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 5766 روپے پر بند ہوئی اور اس کے بعد سنوفی-ایونٹس 49.89 روپے کی کمی کے ساتھ 1050 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts