اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 78.58 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.19 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے، گزشتہ کاروباری دن کے 42,007.14 پوائنٹس کے مقابلے میں 42,085.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز کے 238,657,372 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 222,227,524 حصص کا کاروبار ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 158 کے بھاؤ میں اضافہ اور 161 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
تین سرفہرست تجارتی کمپنیاں جن میں ورلڈ کال ٹیلی کام کے 50,643,000 حصص 1.52 روپے فی حصص تھے، TRG پاک لمیٹڈ 23,196,954 کے ساتھ 128.47 روپے اور پاک ریفائنری 9,604,598 کے ساتھ 17.98 روپے فی حصص کے ساتھ سر فہرست تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








