اسٹاک مارکیٹ میں 106پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 106.70 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 106.70 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 106.70 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45947.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 9 کروڑ 18 لاکھ 97 ہزار 383 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں مسلسل گرتی ہوئی امریکی کرنسی کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سعودی عرب کی پاکستانی برادری میں کامیاب رہا۔رضا باقر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت 174 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts