اسٹاک مارکیٹ میں 635.91 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 635.91 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 635.91 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس میں 635.91پوائنٹس کا ضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 635.91 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 1.50 فیصد کی مثبت تبدیلی ہے،کے ایس ای 100انڈیکس گزشتہ کاروباری دن 42,265.36 پوائنٹس کے مقابلے میں 42,901.27 پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری روز 237,359,327 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 293,900,713 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 5.801 ارب روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 10.212 ارب روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 362 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 235 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 104 میں مسلسل نقصان ہوا، جب کہ 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں بہتری

تین سرفہرست تجارتی کمپنیاں 7.68 روپے فی حصص کے حساب سے 41,553,000 حصص کے ساتھ Hascol پٹرول، 21,316,777 حصص کے ساتھ بینک الفلاح 34.26 روپے فی حصص، اور ورلڈ کال ٹیلی کام 16,113,778 حصص کے ساتھ 1.59 روپے فی حصص کے حساب سے تھیں۔

Related Posts