اسٹاک مارکیٹ میں 26پوائنٹس کی معمولی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 26پوائنٹس کی معمولی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 26پوائنٹس کی معمولی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 26 پوائنٹس کی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، او آئی اجلاس کا انعقاد سرمایہ کاروں کے تحفظات میں کمی نہ لاسکا۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اتار چڑھاؤ حسبِ معمول جاری رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 26 اعشاریہ 43پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس کی سطح پر سرمایہ کاری جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 777پوائنٹس کی مندی

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کے بعد کاروبار کا اختتام 43 ہزار 203اعشاریہ 79 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جبکہ مجموعی طور پر مندی کی شرح 0.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔

سرمایہ کاروں نے کاروبار میں زیاہ مثبت روئیے کا مظاہرہ نہیں کیا۔ آل شیئر انڈیکس میں 19 اعشاریہ 73 پوائنٹس، کے ایس ای 30 میں 22 اعشاریہ 60، کے ایم آئی 30 میں 10 اعشاریہ 13 جبکہ بی کے ٹی آئی میں 77 اعشاریہ 40 پوائنٹس کی مندی ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کاروبار کا اختتام مثبت سطح پر ہوا تاہم گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام منفی ہوا تھا۔ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 777 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

Related Posts