کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن کے آغاز سے فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا اور ابتدائی 2 گھنٹوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 598 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 051 پر پہنچ گیا۔
تاہم اب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 53 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 663 تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تھا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 458 پر موجود تھا اور دن کے آغاز کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے تیزی دیکھی گئی تھی۔
ایک وقت میں کےایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 983 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا عنصر غالب آیا اور دن کے اختتام پر انڈیکس 258 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 717 پر بند ہوا تھا۔
کیا صنعتوں پر 10 فیصد ’سپر ٹیکس‘ لگانے سے مہنگائی کم ہوگی؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








