کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) سے مندی کے بادل چھٹ گئے۔ کاروبار میں تین دن کی مندی کےبعد 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے شروع ہوا جو سارا دن جاری رہا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں انڈیکس 48 ہزار 411.87 پوائنٹس کو چھو گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر پروفٹ گیننگ کے چکر پر مارکیٹ 48 ہزار 238.67 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ اس طرح 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز 210 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔