پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کی طرف گامزن، انڈیکس 110000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Stock Exchange surges as KSE-100 gains over 7,000 points
PHOTO:ONLINE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کا آغاز ایک نئی بلندی سے کیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 110000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق انڈیکس میں 1044 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور دن کے ابتدائی حصے میں انڈیکس 110098 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ اختتامی سطح 109053.95 سے بڑھ کر ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل نویں دن کی مثبت کارکردگی ہے۔

پنجاب میں مفت سولر پینل اسکیم شروع، شہری کیسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں؟

گزشتہ پندرہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری نے نمایاں کردار ادا کیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7697 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو تاریخ کا سب سے بڑا پوائنٹ اضافہ ہے۔

ماہرین نے اس خوشگوار رجحان کو شرح سود میں کمی سے منسلک کیا ہے، جو اس سال کے شروع میں بلند ترین سطح پر تھی۔ جون 2024 میں شرح سود 20.5فیصد سے زیادہ تھی جو اب 12 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے، جس نے اسٹاکس کو سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کی معیشت کو مزید سہارا ملا ہے۔

مزید برآں سعودی عرب کے ساتھ 37 ایم او یوز میں سے 7 کو باضابطہ معاہدوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جن کی مالیت 560 ملین ڈالر ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھایا ہے۔ماہرین کے مطابق، مثبت رجحان آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے، اور کئی تجزیہ کار مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

Related Posts