اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، آج کاروبار کے دوران 167.44 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس گزشتہ روز کے 42761.19 پوائنٹس کے مقابلے میں 42928.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے دوران ٹوٹل 195,973,380 حصص کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے 132,942,539 حصص کے مقابلے میں گزشتہ روز 4.579 ارب روپے کے مقابلے میں 6.789 ارب روپے رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 171 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 138 کو مسلسل نقصان ہوا، جب کہ 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں تھیں جب میں ورلڈ کال ٹیلی کام جن کے 18,585,534 حصص 1.39 روپے فی حصص تھے، TPL پراپرٹیز 18,514,911 حصص کے ساتھ 20.15 روپے فی حصص، اور Hascol پیٹرول 15,396,000 حصص کے ساتھ 7.98 روپے فی حصص تھے۔

مزید پڑھیں:سی پیک، پاکستان اور چین کا 4نئی راہداریوں اور مختلف شعبوں میں کام تیز کرنے پر اتفاق

الوسایا ٹیکسٹائل کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 181.38 روپے کا اضافہ ہوا، جو 2599.88 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر محمود ٹیکسٹائل رہا جس کی فی حصص قیمت 60.60 روپے اضافے کے ساتھ 868.60 روپے ہو گئی۔

Related Posts