کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 67.28 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44955.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 6 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار 457 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اورقیمت 176 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ کسٹم سرکاری خزانے میں حصہ ڈالنے والے اہم اداروں میں سے ایک ہے، گورنر سندھ
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








