اسٹاک مارکیٹ میں 192پوانٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 192پوانٹس کی تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں 192پوانٹس کی تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران کاروباری برادری نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی طور پر 70 اعشاریہ 23 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں نے ابتدائی اوقات میں ملے جلے رجحان کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری اوقات کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ 323 اعشاریہ 22 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 45 ہزار 149 اعشاریہ 19 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچی۔

آخر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر 192اعشاریہ 31 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔  اسٹاک مارکیٹ 45 ہزار 18 اعشاریہ 28 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 128 اعشاریہ 59 پوائنٹس بڑھ کر 30 ہزار 878.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 208 کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔

تمام 357 کمپنیوں میں سے 126 کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23 کے حصص میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر 39 کروڑ 49 لاکھ 53 ہزار 689حصص کا کاروبار ہوا۔ 

Related Posts