اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری  روز بھی منفی رحجان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری  روز بھی منفی رحجان
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری  روز بھی منفی رحجان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کاروبار کا منفی دن رہا۔

100 انڈیکس 99 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 553 پر بند ہواہے، کاورباری دن میں انڈیکس 275 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں 21 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے 5 ارب 29 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 608 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں  27 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوا تاہم اب 27 پیسے کمی کے بعد ڈالر 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 187 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

Related Posts