اسٹاک مارکیٹ میں 537پوائٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 537پوائٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 537پوائٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 537 پوائنٹس یا 1.28 فیصد گر گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے نویں جائزے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔

کمزور معاشی اشاریوں کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے، سیشن کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 537.43 پوائنٹس یا 1.28 فیصد کمی کے ساتھ 41,612.67 پر بند ہوا۔

انڈیکس ہیوی آٹوموبائل، بینکوں، سیمنٹ، کیمیکل اور آئل سیکٹر کے اسٹاکس میں نقصان ریکارڈ کیا گیا اور ان سیگمنٹس کے زیادہ تر حصص سرخ رنگ میں ختم ہوئے۔

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کو کم کرنے والے سیکٹر میں سیمنٹ (125.26 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (88.84 پوائنٹس) اور بینکنگ (76.20 پوائنٹس) شامل ہیں۔

تمام شیئر انڈیکس کا حجم جمعہ کو 143.2 ملین سے 126.3 ملین تک گر گیا۔ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 5.1 بلین روپے سے کم ہوکر 3.2 بلین روپے ہوگئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 9.85 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر رہا، اس کے بعد 9.5 ملین شیئرز کے ساتھ فوجی سیمنٹ اور 8 ملین شیئرز کے ساتھ ہاسکول تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک، شرحِ سود میں تیزی سے اضافہ معاشی مشکلات کا باعث ہے۔ماہرین

پیر کو 329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 61 میں اضافہ، 250 میں کمی اور 18 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts