پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 325.59 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: آج کاروباری روز (جمعرات) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 325.59 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 45082.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.72 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 13 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا، جبکہ روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں: ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts