اسٹاک مارکیٹ میں 302پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 302پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 302پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (منگل) کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 0.72 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا، مثبت محرکات نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو بڑھاوا دیا۔

سرمایہ کاروں کو پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے بات چیت شروع کرنے کے اشارے ملے اور پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) (IMF) سے 500 ملین ڈالر کی امداد موصول ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 302.25 پوائنٹس یا 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 42,373.59 پر دن کا اختتام ہوا۔

ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں، جبکہ سارا دن اس میں اضافہ ہوتا رہا، آخری گھنٹے کے دوران اضافے میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک کامیاب سیشن کا تجربہ کیا۔ اقتصادی محاذ پر، امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم رہا اور بغیر کسی تبدیلی کے 223.95 روپے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:کاسمیٹک سیکٹر میں کروڑوں روپے ٹیکس چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس بڑھاوا دینے والے شعبوں میں بینکنگ (67.67 پوائنٹس)، ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (60.39 پوائنٹس) اور بجلی کی پیداوار اور تقسیم (57.47 پوائنٹس) شامل ہیں۔

Related Posts