اسٹاک مارکیٹ میں 276 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 276 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 276 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 276.20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 0.68 فیصد کی مثبت تبدیلی سامنے آئی۔ مارکیٹ گزشتہ روز کے 40,673.64 پوائنٹس کے مقابلے میں 40,949.84 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز 92,717,662 حصص کے مقابلے میں آج کاروبارکے دوران کل 96,490,520 حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 300 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 123 میں مسلسل کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

پاک سروسز نے سب سے زیادہ 115.79 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 1,774.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر سیفائر فائبر رہا جس کی فی حصص قیمت میں 69.22

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 450 روپے فی من مقرر کر دی روپے کے اضافے کے ساتھ 992.22 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 450 روپے فی من مقرر کر دی

ریلائنس کاٹن میں زیادہ سے زیادہ 46.58 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 600.00 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد پاک ٹوبیکو 37.73 روپے کے ساتھ گر کر 741.00 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts