کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 48.32 پوائنٹس گر کر 42،880.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس کو خسارے کا سامنا رہا، دوپہر کو ٹریڈنگ بند ہوتے ہی انڈیکس 42،880.31 پوائنٹس پر چلا گیا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 250 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 40 اور کم ترین سطح 42 ہزار 790 رہی۔
حصص بازار میں آج 13 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 14 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 831 ارب روپے ہے۔
ازبکستان نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








