اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز چند پوائنٹس کے اضافے کے بعد آج بھی مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 272.56 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 630.94 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 272.56 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 630.94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 198.69 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار 147.78 پوائنٹس کی سطح پر اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 55.99 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 067.54 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیاتھا اور 100 انڈیکس 4.81 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 903.51 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا تھا۔