اسٹاک مارکیٹ میں 29 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 29 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 29 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں بدھ کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 0.08 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ 29.89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ روز کے 39,687.26 پوائنٹس کے مقابلے میں 39,717.15 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 83,255,062 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 86,723,163 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 2.186 بلین روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 2.435 بلین روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 354 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 147 میں مسلسل نقصان جبکہ 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

خیبر ٹیکسٹائل کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 37.02 روپے کا اضافہ ہوا، جو 530.72 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر پریمیم ٹیکس رہا، جس کی فی حصص قیمت 33.51 روپے اضافے کے ساتھ 480.31 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:پیسکو صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

باٹا (پاک) میں 148.50 روپے فی حصص کی زیادہ سے زیادہ کمی دیکھی گئی جو 1835.00 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد فلپ مورس پاک کا نمبر ہے۔ 26.99 روپے کی کمی کے ساتھ 344.02 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts