پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Stock Exchange surges as KSE-100 gains over 7,000 points
PHOTO:ONLINE

پیر کو ہفتے کے پہلے کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

بینچ مارک کے ایس ای100 انڈیکس چند ہی منٹوں میں 9900 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 107174اعشاریہ 63 سے بڑھ کر 117104اعشاریہ 11 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کی شرح 9اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ غیرمعمولی تیزی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بحال ہونے والے اعتماد کی علامت سمجھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنایا، مارکیٹ میں اس اچانک اور شدید تیزی کے باعث کاروبار کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

Related Posts