پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) امیر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے درآمد شدہ موبائل فونز پر محصولات میں کمی کی حمایت کرتا ہے۔
اے آئی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ موبائل فونز پر محصولات جمع کرنے کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں بلکہ یہ محصولات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذریعے جمع کیے جاتے ہیں۔
ڈی جی لائسنسنگ نے مزید کہا کہ پی ٹی اے بھی عام صارفین کی طرح موبائل فونز پر عائد محصولات سے متاثر ہوتی ہے اور اتھارٹی مسلسل اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرتی رہی ہے۔
امیر شہزاد نے یہ بھی بتایا کہ مفت فونز کی صورت میں بھی پی ٹی اے کو کوئی موبائل نہیں ملتا اور وہ بھی محصولات ادا کرتی ہے جیسا کہ کسی عام شہری کے لیے لازم ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر مملکت برائے مالیات بلال اظہر کیانی اور رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے بھی پی ٹی اے کے محصولات پر نظر ثانی اور ممکنہ کمی کی اشارے کی حمایت کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








