لاہور :پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی نے ایپ انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کے بعد ٹِک ٹِک پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی اے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے میں ملوث تمام اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹِک ٹاک کو کھولاجارہا ہے ۔یر اخلاقی مواد کو فلٹر کرنے میں ناکامی کے سبب 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک کو بلاک کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے 9اکتوبر کو پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ کو بند کردیا گیا تھا تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی یقین دہانی پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔