پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے دور (2018 سے 2022) کے دوران کروڑوں کے اشتہارات کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت پر صوبائی خزانے کو 1 ارب 30 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ کیس وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیج دیا گیا۔
تباہی کا ملبہ موجودہ نااہل حکومت پر گرنا چاہئے۔ شیخ رشید
محکمۂ اطلاعات نے ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے محکمۂ اطلاعات کی ملی بھگت سے اشتہارات کی مد میں صوبائی خزانے کو 1 ارب 30 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
ایف آئی اے کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی میں نجی کمپنی، بینک منیجر اور محکمۂ اطلاعات کے افسر ملوث ہیں جبکہ رقم غیر متعلقہ افراد کو دی گئی تھی۔
انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے مراسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈائریکٹر سے ریکارڈ طلب کرنے پر اس نے ریکارڈ نہیں دیا جبکہ ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی غائب کیا گیا ہے۔ معاملے پرتحقیقات کی جائیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال تھمنے میں نہ آسکا۔ سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








