دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی نے منگل کو تین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔
The groups for next month’s @cricketworldcup Qualifier in Zimbabwe!
Who will claim the final two spots for India 2023?
More ➡️ https://t.co/0mCCzTlwWt pic.twitter.com/AntYsTMo5H
— ICC (@ICC) May 23, 2023
بابراعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کیلئے معاہدہ ہوگیا
دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے جو زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی کے درمیان ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








