ملک بھر کے نجی اسکولز نے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر کے نجی اسکولز نے موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ سب سے زیادہ تعطیلات سندھ میں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک بیان میں صدر نجی اسکولز کاشف مرزا نے کہا کہ ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں چھٹیوں کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

طلبہ کیلئے خوشخبری، عدالت کا چھٹیاں بڑھانے کا حکم

بیان میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے نجی اسکولز کے متعلق آگہی دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کی تعطیلات 14اگست تک جاری رہیں گی تاہم سندھ میں تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز کو جاری رکھا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے اسکولوں اور کالجوں کی موسمِ سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جس میں لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز کیلئے بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

Related Posts