معروف امریکی گلوکار نک جونس نے حال ہی میں اپنی بیٹی مالتی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
نک جونس نے ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ کے دوران بیٹی کی پرورش اور اس کے مذہب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خدا کے ساتھ گہرا اور بامعنی تعلق ہےاور میرا ماننا ہے کہ خدا کئی شکلوں میں نظر آتا ہے اسی طرح کا کچھ میں نے ایک کتاب میں بھی پڑھا ہے۔
بیٹی کے مذہب کے حوالے سے گلوکار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو بائبل میں بتائے گئے زندگی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ ہندومت مذہب کے بارے میں بھی بتاتا ہوں۔
نک جونس نے مزید کہا کہ ایک ہندوستانی خاتون سے شادی کرکے جوکہ ہندو ہے، میں نے اس مذہب اور عقیدے کے بارے میں کافی کچھ سیکھا ہے کہ جوکہ متاثر کن ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا شادی کے بعد سے مسیحی اور ہندو دونوں مذاہب کے تہواروں کے موقع پر اپنی لاس اینجلس کی رہائش گاہ پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں اور ان تقاریب کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








