اسلام آباد: نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی، حکومت نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق نیپرا سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دے چکی ہے، وفاق کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں، وفاقی حکومت کی درخواست میں ابہام پائے جاتے ہیں۔
ہوشربا مہنگائی میں کراچی کے شہریوں کیلئے سستی روٹی کا اسٹال
قبل ازیں 20 مئی کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2022 کی ایڈجسمنٹ کی مد میں وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی،جون اور جولائی سنہ 2022 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اضافےکااطلاق لائف لائن کے علاوہ دیگرتمام صارفین پر ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








